ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر یورپین اراکین پارلیمنٹ نے نریندر مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران جمعرات کو شوپیان اور کپواڑہ کے اضلاع میں چار اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہید ہونیوالے تین نوجوانوں میں سجا د کھانڈے ، عاقب احمد ڈار اور بشارت احمد میرشامل ہیں جنہیں فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے یارون میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں شہید کیا۔ نوجوانوں کے قتل کے خلاف شوپیاں، پلوامہ اور ہندواڑہ کے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ پلوامہ ، شوپیاں، کولگام ، بیج بہاڑہ ، سوپور اور ہندواڑہ کے علاقوں میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گنز اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام کے طلباء نے بھی کالج کیمپس میں بھارت مخالف مظاہرے کئے۔ فوجیوں نے ضلع کولگام کے علاقے ٹنگ بل کجر میں ایک مکان کو آگ لگا دی ۔قابض انتظامیہ نے سوپور ، ہندواڑہ اور کپواڑہ کے علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جبکہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ادھرمقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بڑی تعداد میں خواتین اور مرد آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے پلوامہ کے علاقے بھٹ نورہ میں شہید عاقب احمد کی آخری جھلک دیکھنے کیلئے انکے گھر کے باہر جمع ہو گئے۔ سوگواران نے آزادی کے نغمے گاتے ہوئے شہید کی میت کے ہمراہ قبرستان کی طرف مارچ کیا۔ اس دوران مجاہدین کے ایک گروپ نے نمودار ہو کر فضائی فائرنگ کر کے شہید نوجوان کو سلام پیش کیا۔سرینگر کے علاقے آلوچی باغ میں واقع بھارتی فوجی بنکر کے قریب ایک زوردھماکے میں ایک مکان اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچاہے۔

ایک سرکاری سکول ٹیچر کی لاش پراسرار حالت میں ضلع پونچھ کے علاقے بلنوئی سے برآمد ہوئی ۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں دریائے جہلم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے ۔ مسلم دینی محاذ نے ایک بیان میں پارٹی کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی جموں کی اودھمپور جیل میں تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہرکی ہے ۔دریں اثناء 50یورپین اراکین پارلیمنٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں مقبوضہ کشمیرمیں نہتے شہریوں پر مہلک پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی عائد کرنے پر زوردیا ہے ۔ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے یورپی رکن پارلیمنٹ واجد خان نے بھارتی وزیراعظم کے نام یہ خط تحریر کیا ہے ۔خط میں خاص طورپر کہاگیا ہے کہ پیلٹ گن کا استعمال ظلم و بربریت کی انتہا اور بین الاقوامی انسانی حقو ق کے قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارتی فوجیوں کو حاصل استثنیٰ ناقابل دفاع ہے جو مسلسل جاری نہیں رہ سکتا ۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…