اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بعد امریکہ میں مسجد پر حملہ ، ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو Escondido میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے فوراً اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھا ئی۔رات سوا 3 بجے لگائی
گئی۔ آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 50نمازی شہید ہو گئے تھے ، جس میں سے دس پاکستانی بھی شامل تھے ۔