کرائسٹ چرچ(این این آئی) کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، مسجد میں کام مکمل کر کے کل نماز جمعہ کی ادائیگی کو ممکن بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ کام مکمل نہ کیاجا سکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ میں جمعے کو سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وڑن سے اذان نشر کی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے شہری
مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد سے حملے کے تمام ممکنہ شواہد اور ثبوت حاصل کر لیے ۔بڑھئی، باغبان،قالین بچھانے والے اور دیگر مزدوروں کی بڑی تعداد مسجد کی بحالی کے کام میں شریک ہیں۔حکام کا کہناتھا کہ کام مکمل نہ کیاجا سکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ میں جمعے کو سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وڑن سے اذان نشر کی جائے گی۔