ویلنگٹن(سی پی پی) نیوزی لینڈ کے ایک گن اسٹور مالک نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملہ آور نے بندوقیں آن لائن خریدی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی میں استعمال کیا گیا ہائی پاور اسلحہ اسٹور سے فروخت نہیں کیا گیا۔اسٹور مالک نے کہا کہ دسمبر 2017 اور مارچ 2018 کے درمیان 4 ہتھیار اور دوسرا مواد خریدا گیا تھا تاہم تمام گن آرڈر پولیس کی
تصدیق شدہ ای میل آرڈر کے ذریعے فروخت کی گئیں تھیں۔واضح رہے کہ 15 جنوری بروز جمعہ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ کرنے والا برینٹن ٹیرینٹ نامی شخص آسٹریلوی شہری تھا۔ ملزم نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر خود کو مسلمانوں کا شکاری لکھا ہوا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں دہشت گردانہ حملے کی پیشگی دھمکی بھی دی تھی۔