واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے وسط میدانی علاقوں میں 50 سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔دریا کنارے آباد علاقوں میں پانی کو روکنے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کے تحت تیاریاں کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے اتوار کو بتایاکہ موسم سرما کے اختتام پر آنے والے
طوفان نے امریکا کے وسط میدانی علاقوں میں شدید تباہی مچائی ،سیلابی صورتحال کے باعث آئیوا،میزوری ،نبراسکا سمیت وسطی میدانی ریاستوں کے کئی علاقے زیر آب آگئے، حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔دریا کنارے آباد علاقوں میں پانی کو روکنے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کے تحت تیاریاں کررہے ہیں۔