جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جوہری صلاحیت کا حامل پاکستان ہمیشہ اہم رہے گا ،ہم پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن صرف اس شرط پر۔۔! امریکہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک ملک کے اندر موجود شدت پسند تنظیموں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف ٹھوس اقدامات نہیں کیے اور اسی طرح افغانستان میں موجود ایسے گروہ پاکستان میں حملے کرتے ہیں، سرحد کے دونوں اطراف ایسے گروہوں کی کارروائیوں سے دونوں ممالک میں تشدد اور کشیدگی کو فروغ ملتا ہے۔

برطانوی ویب سائیٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کمیٹی برائے دفاعی امور ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس کے دوران جنرل جوزف ووٹل نے کہا کہ پاکستان نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں معاونت کے لیے مثبت اقدامات کیے، پاکستان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران جس قدر تعاون کیا ہے وہ اس سے پہلے 18 برس میں دکھائی نہیں دیا تھا۔ خطے میں امن پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات کے لیے نہایت اہم ہے، اس لیے اگر افغان تنازع کے حل میں پاکستان مثبت کردار ادا کرتا ہے تو امریکا بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔ افغانستان میں مصالحتی امن کے لیے ہماری کوششوں کے باوجود اب تک وہاں وہ سیاسی ماحول پیدا نہیں ہوا جس کی بنیاد پر امریکی فوجی انخلا ہوسکے۔امریکا کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی وزارت خارجہ کی مدد کرتے ہیں کہ وہ افغان تنازع کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ سفارتی حل تلاش کرے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا جائے اور مستقبل کے معاہدوں میں اس کردار کا خیال رکھا جائے۔ خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے جوہری صلاحیت کا حامل پاکستان ہمیشہ اہم رہے گا کیونکہ یہ روس، چین، انڈیا اور ایران کے سنگم پر واقع ہے تاہم پاکستان کے کئی اقدامات امریکا کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی تک ملک کے اندر موجود شدت پسند تنظیموں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف ٹھوس اقدامات نہیں کیے ہیں اور اسی طرح افغانستان میں موجود ایسے گروہ پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔ سرحد کی دونوں طرف ایسے گروہوں کی کارروائیوں سے دونوں ممالک میں تشدد اور کشیدگی کو فروغ ملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…