واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت شمالی کوریا کی طرف سے اس کے میزائل پروگرام سے متعلق متنازعہ سرگرمیوں کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کمیونسٹ کوریا اور
امریکا کے مابین اب تک دو سربراہی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ امریکا کی کوشش ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے ذریعے جزیرہ نما کوریا کو ایک غیر جوہری علاقہ بنانے سے متعلق کوئی معاہدہ طے پا جائے۔ شمالی کوریا کے بارے میں حال ہی میں ایسی رپورٹیں بھی سامنے آئی تھیں کہ اس نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق سرگرمیاں مبینہ طور پر دوبارہ شروع کر دی ہیں۔