واشنگٹن ( وائس آف ایشیا )پاکستان سے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر امریکہ کا ردِ عمل آ گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان نے قیدی بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کیا جس پر اب مریکہ کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے پاکستان کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا مقدم کرتے ہیں۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں تحمل کا مظاہرہ کریں ،پاکستان اور بھارت مذید فوجی ایکشن کی طرف نہ بڑھیں۔ بدھ کو امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق مائیک پومیو نے کہا کہ میں نے 26 فروری کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات کی۔مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکہ خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہاکہ دونوں وزرائے خارجہ کو موجود کشیدگی فوراً کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا کہا۔ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہاکہ دونوں ملک ہر قیمت پر کشیدگی سے دور رہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ دونوں وزرائے خارجہ براہ راست رابطے کو یقینی بنائیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت مذید فوجی ایکشن کی طرف نہ بڑھیں۔جب کہ امریکی صدر نے بھی گذشتہ روز کہا تھا کہ ہ امید ہے خطے میں جلد امن قائم ہو گا جب کہ خطے میں امن کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی،ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ ہمیں جو خبریں مل رہی ہیں اس سے لگتا ہے کہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی،ہمیں دونوں اطراف سے اچھی خبروں کی امید ہے۔