برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف کم زور ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کو داخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن نے تجویز دی تھی کہ سعودی عرب کو اس یورپی فہرست میں داخل
کر دیا جائے تاہم برسلز میں یورپی یونین کے رکن ریاستوں کے نمائندوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب یورپی اسلحے اور دیگر سازوسامان کا ایک بڑا خریدار ہے۔ یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ’ہائی رسک‘ ممالک کی فہرست میں نہیں ہونا چاہئے۔