جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں سیالکوٹ کے 1 خاندان کے 16 افراد بھی شامل

datetime 27  جون‬‮  2025 |

سوات (این این آئی)دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے ہے، جن میں 16 افراد شامل ہیں۔خاندان کے سربراہ عبدالرحمن کے مطابق دریائے سوات میں بہہ جانے والوں میں میری بہو اور اس کی 4 پوتیاں بھی شامل ہیں، بہہ جانے والوں میں میری بیٹی اور 4 نواسیاں بھی شامل ہیں۔

سربراہ خاندان عبدالرحمن نے بتایا کہ بچ جانے والوں میں میری 1 اور بیٹی، داماد اور 4 نواسیاں شامل ہیں۔چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا نے بتایا کہ اب تک 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جاں بحق سیاحوں کی تعداد 8 ہو گئی، 7 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل ہیں، ڈوبنے والے 18 سیاحوں میں سے 3 کو بچا لیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بہنے والے 18 افراد خشک ٹیلے پر کھڑے ہو کر ایک گھنٹے تک مدد کے لیے پکارتے رہے، مقامی افراد نے اپنے طور پر کشتی سے کوشش کر کے 3 افراد کو بچایا ہے۔لواحقین نے کہا کہ بہنے والے دریا کے کنارے بیٹھ کر ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک ریلہ آیا جس کے بعد ان لوگوں نے ایک خشک ٹیلے پر پناہ لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…