منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے ایمرجنسی نفاذ کو کالعدم قرار دئیے جانے کا امکان

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کی جانب سے امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نافذ کردہ نیشنل ایمرجنسی کے فیصلے کی منسوخی کے لیے پیش کی جانے والے قرارداد باآسانی منظور ہونے کا امکان ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہے اور امریکی صدر کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے متعلق

نافذ ایمرجنسی کے خلاف قرارداد منظور ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کے شمال میں سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے معاملے پر مخالف سیاسی جماعت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوئے تھے جس کے بعد امریکی صدر نے 15 فروری کو ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔اس پر ڈیموکریٹ نے صدر کو حامل مذکورہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے آئین کے منافی قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ حکومتی اخراجات کا فیصلہ کانگریس کے اختیار میں ہے۔اس حوالے کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ صدر اختیارات پر قابض ہیں جو طاقت کے توازن پر بنیادی مسئلہ ہے۔نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے متوقع اقدام کے ردِ عمل کے طور پر ممکنہ آپشنز پر غور کررہے ہیں جس میں انہیں دیگر فنڈز کو استعمال کرنے سے روکنے کے لیے قانونی مدد بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے حکومت کو دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔میک کونیل کے اعلان سے قبل سینیٹ میں ایوانِ زیریں کی جانب سے مختص کیے گئے فنڈز کی منظوری 83 کے مقابلے میں 16 ووٹوں سے دی گئی تھی۔اس ضمن میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ حکومت کے فنڈنگ کے بل پر دستخط کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر اس کے علاوہ دیگر انتظامی کارروائیاں بھی کریں گے، جس میں ایمرجنسی کا نفاذ شامل ہے تا کہ سرحد پر قومی سلامتی اور انسانی بحران کو حل کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…