سان تیاگو (این این آئی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی براداری سے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے ایک بیان میں انسانی اسمگلنگ کے نتیجے میں غلام بنائے جانے والوں
کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔پوپ نے قیدی بنائی گئی خواتین، مرد اور بچوں کی مدد کے لیے بھی اپیل کی۔ عالمی سروے کے مطابق قریب چارکروڑ 46لاکھ افراد مختلف اقسام کی غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انسانی اسمگلنگ کے کاروبار کا حجم سالانہ ایک سو پچاس ارب ڈالر بنتا ہے۔