ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جمال خاشقجی قتل : ٹرمپ انتظامیہ کا یہ بتانے سے انکار کے قاتل کون ہے؟

datetime 10  فروری‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو کس نے قتل کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سینٹرز نے اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کررکھی تھی،ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہاکہ امریکی صدر اس معاملے پر درخواست رد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے

جاری ایک بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کانگریس کی جانب سے اس قسم کی درخواست کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔یادرہے کہ امریکہ نے جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اسکی عمل درآمد میں ملوث شاہ سلمان کے سابق مشیر سعود القہانی سمیت 17 سعودی اہلکاروں کو سزائیں بھی سنائی ہیں۔تاہم امریکی سینٹرز کی جانب سے امریکی صدر پر جمال خاشقجی کے قتل کے لیے براہ راست ولی عہد شاہ سلمان کی مذمت نہ کرنے پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…