ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

یمنی بچوں اوران کے والدین کی آہیں خداتک پہنچ رہی ہیں : پوپ فرانسس

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یمن جنگ کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یمن میں لوگ طویل لڑائی سے تھک چکے ہیں اور بچے بھوک کا شکار ہیں انہیں خوراک تک رسائی نہیں ہے۔ ان بچوں اور ان کے والدین کی آہیں خدا تک پہنچ رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل وہ تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ،دبئی پہنچنے پر ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔پوپ ایک بین المذہبی کانفرنس میں شرکت کے لیے دبئی پہنچے ہیں جس میں منگل کو قریباً ایک لاکھ بیس ہزار افراد شرکت کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے لیے روانگی سے قبل انھوں نے یمن جنگ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جس میں متحدہ عرب امارات بھی شریک ہے۔پوپ کا کہنا تھا کہ یمن میں لوگ طویل لڑائی سے تھک چکے ہیں اور بچے بھوک کا شکار ہیں انہیں خوراک تک رسائی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں اور ان کے والدین کی آہیں خدا تک پہنچ رہی ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پوپ اس مسئلے کو متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نجی سطح پر اجاگر کریں گے یا کسی عوامی فورم پر۔ متحدہ عرب امارات سعودی قیادت میں یمن کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہے۔منگل کے اجتماع کے لیے پاسز حاصل کرنے کے لیے لوگ قطاروں میں کھڑے رہے۔ ان میں سے کچھ نے بتایا کہ پوپ کے دورے سے برداشت کے حوالے سے ان گفتگو کا آغاز ہو گا جس کے بارے میں سارے دنیا سننا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…