واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی معیشت اس وقت تباہی سے دوچار ہے اور معیشت کی تباہی ہی ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کرسکتی ہے۔ ایران ممکنہ خطرہ ہے اور اس کا میزائل پروگرام عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے پاس ایران کو نکیل ڈالنے کی صلاحیت نہیں تو انہیں دوبارہ اسکول داخل ہونا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے
امریکی انٹیلی جنس اداروں کو ایران کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر امریکی انٹیلی جنس اداروں کے پاس ایران کو نکیل ڈالنے کی صلاحیت نہیں تو انہیں دوبارہ اسکول داخل ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار منفی طرز عمل پرچلنے کے ساتھ ایران کے معاملے غلط روش پر کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر انٹیلی جنس اداروں پر یہ پہلی تنقید نہیں۔