برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے انٹرنیشل ہولوکوسٹ یادگاری دن کے موقع پر دیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرمنی میں ہر فرد واحد کو سامیت دشمنی کے خلاف جدوجہد کا حصہ بننا ہو گا۔ جرمنی میں یہودیوں کو اب مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ مسلمان مہاجرین کی نفرت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔غیرملکی خبررساں
ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ جرمنی میں یہودیوں کو اب مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ مسلمان مہاجرین کی نفرت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ اتوار کو جرمنی سمیت کئی دوسرے ممالک میں ہولوکاسٹ کی یاد کا بین الاقوامی دن منایاگیاہے۔ ہولوکاسٹ کے دوران ساٹھ لاکھ یورپی یہودیوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔