قانونی چارہ جوئی کا خطرہ، امریکا سے فلسطینی امداد بند کرنے کی درخواست

23  جنوری‬‮  2019

بیت لحم(این این آئی)تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کے سیکرٹری صائب عریقات نے بتایاہے کہ حکومت نے امریکی انتظامیہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں امریکا سے فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی شعبے سمیت تمام امداد بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پی ایل او کی طرف سے یہ درخواست اس لیے دی گئی ہے تاکہ رواں ماہ کے آخر میں

فلسطینی اتھارٹی کے خلاف امریکا میں عدالتی کارروائی کی کوشش ناکام بنائی جاسکے۔صائب عریقات نے کہا کہ ہاں میں امریکا کو لکھے گئے مکتوب کی تصدیق کرتا ہوں۔یہ مکتوب صدر محمود عباس کی ہدایت پر امریکا کو لکھا گیا ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ امریکا میں ہمارے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی شروع کی جاسکتی ہے۔ امریکا کے انسداد دہشت گردی کے نئے قانون اٹکا کے تحت فلسطینی اتھارٹی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔صائب عریقات کا کہنا تھا کہ امریکا نے حال ہی میں انسداد دہشت گردی کے لیے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔ فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد امریکا میں بعض حلقوں کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف قانونی کارروائی کا موقع فراہم کرسکتی ہیں۔امریکا کو بھیجے گئے فلسطینی حکومت کے مکتوب پر فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے دستخط ثبت ہیں اور یہ مکتوب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو بھیجا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صائب عریقات نے کہا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی امداد بند ہونے سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…