سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن کی پارلیمنٹ نے اسٹیفان لووین کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ یہ انتخاب اْن کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کے درمیان پیدا ہونے والی سیاسی مفاہمت کا نتیجہ ہے۔ اس اتحاد کو گزشتہ ستر برس کا کمزور ترین حکومتی اتحاد قرار دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان
دونوں پارٹیوں کے پاس 349 رکنی ایوان میں 167 نشستیں ہیں۔ اس طرح لووین ایک اقلیتی حکومت کے سربراہ ہیں۔ حکومت سازی کے لیے 175 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ سویڈن میں گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے کوئی مستقل حکومت نہیں تھی۔ لووین کے انتخاب کے بعد تقریباً چار ماہ سے جاری سیاسی بحران بظاہر ختم ہو گیا ہے۔