ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مشرقی شام میں تشدد کے باعث25 ہزار افرادنے نقل مکانی کی،اقوام متحدہ

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ مشرقی شام میں پر تشدد واقعات کے نتیجے میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران کم سے کم 25 ہزار شامی شہری گھر بار چھوڑنے اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں

کہا گیا کہ داعش اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ شام کی سرزمین پر داعش کا یہ آخری گڑھ ہے۔دیر الزور شہر اس کا اہم ترین مرکز ہے جہاں داعش کے جنگجو موجود ہیں۔ اسی علاقے میں سب سے زیادہ پر تشدد مظاہرے ہوئے ۔ اطراف کے بعض مقامات پر امریکا کی حمایت یافتہ کرد پروٹیکشن یونٹ اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے دسمبر 2018ء کے دوران قبضہ کرلیا تھا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق دیر الزور اور دوسرے علاقوں میں داعش اور دوسرے جنگجوؤں میں پرتشدد جھڑپوں اور فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی شام سے نقل مکانی کرنے والے شامی شہری بے سروسامانی کی حالت میں روز صحراؤں میں رہے۔ انہیں پانی اور خوراک تک میسر نہیں تھی۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ مشرقی شام کے بعض علاقے جن میں خاص طورپر ھجین کا علاقہ شامل ہے داعش اور کرد جنگجوؤں کے گھیرے میں ہے۔ وہاں پر دوہزار شامی شہری محصور ہو کر رہ گئے اور ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…