اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امریکی میڈیا بد دیانت،جھوٹ کا پلندہ،جعل سازی کا منبع ہے، ٹرمپ

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مین اسٹریم میڈیا اتنا بد دیانت پہلے کبھی نہیں تھا جتنا اب ہے، جعلی خبر امریکی ادارے سے بھی بدتر ہیں۔جمعرات کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر امریکا کے

نشریاتی و خبر رساں اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ امریکی نشریاتی ادارے پاگل ہوگئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا پر برستے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا ایسی کہانیاں دے رہے ہیں کو حقائق کے برعکس ہیں، جعلی خبریں امریکی ادارے سے بھی بدتر ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا کو مختلف مواقع پر شدید تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں، صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے مجھے کسی کی پرواہ نہیں تحریر الفاظ کی جیکٹ زیب تن کرنے میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی جیکٹ پر لکھے ہوئے الفاظ فیک نیوز والوں کے لیے تھے، جنہیں غلط رک دیا جارہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیک نیوز بنانے والوں کی غلط خبروں سے میلانیا کو کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امریکی خاتون اول کو شدید تنقید نشانہ بنایا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پہلی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا پر اظہار برہمی کیاتھا، جس میں انہوں نے امریکی میڈیا اداروں سے کہا تھا کہ تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے مخالف میڈیا گروپس پرشدید تنقید کرتے ہوئے انہیں نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…