بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ترک صدر ایردوآن کا امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملنے سے انکار

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی)ترکی اور امریکا کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی سرد مہری میں کمی کی خبروں کے بعد ایک بار پھر دونوں ملکوں میں تناؤ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کا اندازہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے دورہ ترکی سے لگایا جا سکتا ہے۔ جان بولٹن ترک صدر سے ملاقات کے

بغیر واپس روانہ ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم کالن، دفاع اور خارجہ نے معاون وزراء خارجہ اور انٹیلی جنس شعبے کے معاون سے ملاقات کی۔ تاہم صدر طیب ایردوآن اور وزیراعظم نے جان بولٹن کو ملاقات کا وقت نہیں دیا۔ ترک صدر نے ایک بیان میں جان بولٹن کے اس بیان پر شدید تنقید کی جس میں شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کردوں کے تحفظ کا یقین دلایا تھا۔ ترکی شام کے کرد جنگجوؤں کو دہشت گرد خیال کرتا ہے۔طیب ایردآن نے کہا کہ اسرائیل کے دورے کیدوان جان بولٹن نے جو کچھ کہا ہے وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔ ہم اس معاملے میں کسی قسم کے تساھل کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ جان بولٹن نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کے دورے کے دوران جان بولٹن نے کہا تھا کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء میں وہاں پرموجود امریکی اتحادیوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ہم کردوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…