اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ کا خفیہ دور عراق اور نیوی سیلزسے ملاقات،کئی راز افشاء ہوگئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرسمس کے موقع پر امریکی فوجیوں سے ملنے کے لیے عراق کا دورہ ان فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے کامیاب رہا، وہاں جس قسم کی پذیرائی صدر کو ملی اس سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔لیکن دوسری جانب اس دورے میں کئی متنازع لمحات بھی تھے، اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا سے وابستگی کا اس میں بھی کچھ عمل دخل رہا ۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نے بغداد کے مغرب میں واقع الاسد فضائی اڈے کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے مسلح افواج کے اہلکاروں کا عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں پر شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ دو سال قبل جب میں صدر بنا وہ ایک اثر و رسوخ والا گروہ تھا، آج ایسا نہیں ہے۔ گریٹ جاب۔بطور صدر کسی بھی جنگ زدہ علاقے میں اپنے پہلے دورے کے دوران صدر ٹرمپ کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی تھیں۔دونوں نے فوجیوں کے درمیان وقت گزارا، سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف دئیے۔عراق کی فضائی حدود سے باہر نکلنے کے کچھ دیر پہلے ہی صدر ٹرمپ نے اپنے دورے کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی۔ لیکن جلد ہی اس جانب توجہ دلائی گئی کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم سے شاید کچھ بھول ہوئی ۔امریکی جریدے کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ویڈیو میں یو ایس نیوی سیلز کی ٹیم کے کچھ ارکان بھی شامل تھے۔ جریدے کے مطابق اس ٹیم کے ارکان عام طور پر اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے امریکی نیوی لیفٹیننٹ کمانڈر کیو لی کے ساتھ بھی سیلفی لی جنھوں نے انھیں بتایا تھا کہ وہ سیل ٹیم فائیو کا حصہ ہیں، اس بارے میں صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں نے بھی بتایا تھا۔وائٹ ہاؤس نے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ انھوں نے ایسے حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے جیسے ان کے پیش رو صدور کرتے رہے تھے۔امریکی صدر کے کسی بھی دورے کی منصوبہ بندی انتہائی باریک بینی سے کی جاتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کی سکیورٹی کے انتظامات میں کوئی خلا نہ رہ جائے۔جنگ زدہ علاقے کے دورے کے لیے یہ منصوبہ بندی خصوصی احتیاط اور رازداری کے ساتھ کی جاتی ہے۔صدر ٹرمپ بظاہر بہت خوش تھے، صحافیوں کو قصے سنا رہے تھے کہ انھوں نے طیارے کی بند کھڑکیوں اور روشنیاں

بجھا کر سفر کیا تاکہ وہ کوئی توجہ نہ حاصل کر سکے۔لیکن بد قسمتی سے جب آپ ایک ایسے جہاز میں سفر کررہے ہوں جسے آسانی سے پہچان لیا جائے تو اس کو دیکھے جانے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔اور اس موقع پر باکسنگ ڈے پر ایلن میلوئے نے برطانیہ کے علاقے شیفیلڈ کی فضا میں پرواز کرتے اس جہاز کی ایک بہترین تصویر بنا لی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…