تہران (این این آئی)ایران کے ایک سخت گیر مذہبی رہ نما اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقرب مہدی طائب نے اعتراف کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی ہرممکن مدد کے باوجود ایران سعودی عرب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکا ۔عرب ٹی وی کے مطابق مہدی طائب نے ان خیالات کا اظہار شیراز شہر میں باسیج فورس کے ایک اجلاس سے خطاب میں کیا۔عماریون اسٹریٹیجک وار فیئرسینٹر کے چیئرمین مہدی طائب نے کہا کہ ایران کی خطے کے ممالک کو کمزور کرنے کے لیے مداخلت
اور اپنے حامی گروپوں کی مدد کی پالیسی کارگر ثابت نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم حوثیوں کے ذریعے سعودی عرب کی قومی سلامتی کونقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر ہم ایسا کرنے اور سعودیہ کی سلامتی کو نقصان پہنچاے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج اور اس کی ملیشیائیں خود کو مقدس مقامات کے محافظ قرار دیتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے خطے میں بڑے پیمانے پر انہیں پھیلایا گیا۔ شام اور عراق میں بڑی تعداد میں ہماری حامی ملیشیائیں موجود ہیں۔