واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جی ٹوئنٹی اجلاس میں ان کی ملاقات اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ممکن ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں ترقی یافتہ اور تیزی سے ترقی کرتی بیس بڑی معیشتوں کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے
کہا کہ یہ پوٹن سے ملاقات کا ایک اچھا وقت ہے۔ انہوں نے اس سے قبل بحیرہ آزوف میں یوکرائنی بحریہ کے جہازوں کے خلاف روسی کارروائی کے تناظر میں کہا تھا کہ وہ پوٹن سے ملاقات منسوخ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ملاقات کرنے یا منسوخ کر دینے کو قومی سلامتی کے مشیروں کی حتمی رپورٹ سے نتھی کیا ۔