پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمرہ زائرین کو اب تک 13لاکھ سے زیادہ ویزوں کا اجراء سب سے زیادہ لوگ کس ملک سے آئے؟پڑھ کر آپ کو بھی فخر ہوگا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے بتایا ہے کہ ہجری سال کے آغاز کے بعد سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجازِ مقدس میں پہنچے والے عازمین کی تعداد 1318605 ہوچکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان سرکاری اعداد وشمارمیں بتایاگیا۔

سعودی عرب میں عمرہ ادا کرنے کے لیے اب تک دس لاکھ سے زیادہ عازمین داخل ہوئے ہیں۔اس سے پہلے مملکت میں موجود عازمین کی تعداد 362225 تھی ،ان میں سے مکہ میں موجود عازمین کی تعداد 242638 تھی۔قبل ازیں 677000 زائرین عمرہ ادا کرنے کے بعد سعودی عرب سے واپس اپنے آبائی ممالک میں جاچکے ہیں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 7941 سعودی ملازمین کمپنیوں اور اداروں میں عمرہ کی خدمات کے سلسلے میں کام کررہے ہیں اور ان میں خواتین کی تعداد 1239 ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے رواں ہجری سال کے آغاز پر ہفتہ وار عمرہ کوائف نامے ( انڈیکس) کا اجرا کیا تھا۔اس کے تحت عمرے کے لیے جاری کردہ ویزوں کی تعداد ، سعودی عرب میں برّی، فضائی اور بحری راستے سے داخل ہونے والے عازمین کی تعداد، ان میں سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود زائرین اور عمرے کی ادائی کے بعد لوٹ جانے والے زائرین کی تعداد کے بارے میں تفصیل جاری کی جاتی ہے۔رواں عمرہ سیزن کے دوران میں اب تک پاکستان سے سب سے زیادہ تعداد میں زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران میں ان کی تعداد 359000 تک پہنچ چکی ہے۔اس کے بعد انڈونیشیا 204176 زائرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت تیسرے نمبر پر ہے اور وہاں سے عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کی تعداد 178893 ہوچکی ہے۔کوائف نامے کے اجرا کا مقصد زائرین اور عازمین عمرہ کو مہیا کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔اس کو سعودی عرب کے ویڑن 2030ء کی روشنی میں وضع کیا گیا ہے۔اس ویڑن کے تحت سالانہ عازمین عمرہ کی تعداد تین کروڑ تک پہنچائی جائے گی اور انھیں اعلیٰ معیار کی خدمات مہیا کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…