’’پاکستان کو کشمیر کی ضرورت نہیں، ہم اپنے 4صوبے نہیں سنبھال سکتے‘‘ شاہد آفریدی کے بیان پر بھارتی وزیر داخلہ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ۔۔بوم بوم کے بارے میں کیا کچھ کہہ گئے ؟

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان پر جہاں ملک بھر میں ان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی وضاحت کے باوجود لوگوں میں ان کے بیان پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے وہیں بھارت میں اس بیان پر خوشی کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔۔ شاہد آفریدی کے اس بیان پر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا

بھی ردعمل سامنے آگیا ہے اور انہوں نے شاہد آفریدی کے بیان پر کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ سچ ہے ۔ پاکستان خوداپنا ملک نہیں چلا سکتا تو وہ کشمیر کو کیسے سنبھالے گا، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ بھارت کا حصہ رہا ہے اور ہمیشہ بھارت کا ہی حصہ رہے گا۔ واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں طلبا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیر کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کشمیر کو حاصل کرنے کا خواہشمند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتا، تو پھر کشمیر کیسے سنبھالے گا۔کشمیر نہ بھارت کو دو نہ ہی پاکستان کو دو، کشمیر کشمیریوں کو دے دو، کشمیریوں کو جینے دیا جائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیریوں کو خود مختار علاقہ میں رہنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتا، تو پھر کشمیر کیسے سنبھالے گا۔کشمیر نہ بھارت کو دو نہ ہی پاکستان کو دو، کشمیر کشمیریوں کو دے دو، کشمیریوں کو جینے دیا جائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیریوں کو خود مختار علاقہ میں رہنے کا حق حاصل ہے۔بعدازاں اس متنازعہ بیان پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل آنے کے بعد شاہد آفریدی نے وضاحت میں کہا ہے کہ میرےبیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…