لندن(این این آئی)طویل مذاکرات کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ معاہدے کے مسودے پر تکنیکی سطح پر متفق ہو گئے ۔ادھر برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ملکی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔ جلد ہی سرکاری سطح پر بھی اس اتفاق رائے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ قبل برطانوی اور آئرش میڈیا کے
مطابق اس اتفاق رائے کے بعد برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ملکی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔ جلد ہی سرکاری سطح پر بھی اس اتفاق رائے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے نائب نے کہا تھا کہ لندن اور برسلز بریگزٹ معاہدے کے بہت ہی قریب پہنچ چکے ہیں۔