جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فرانس کی یورپی فوج تشکیل دینے کی تجویزقابل رحم،پہلے گھر کی خبرلیں : ٹرمپ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) فرانسیسی صدر آزاد یورپی فوج تشکیل دینے کی تجویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہ انداز دیگر کہا ہے کہ انھیں پہلے اپنے گھر کی خبر لینی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان مین کہاکہ فرانسیسی صدر نے ایک اور موضوع پر مباحثے کے لیے یورپی فوج کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ عمانو ایل ماکروں کی اس تجویز کی فرانس میں بہت تھوڑے لوگوں نے حمایت کی ہے جن کی تعدادصرف 25فیصد بنتی ہے۔ ویسے فرانس سے

زیادہ کوئی اور ملک قوم پرست نہیں ہے۔فرانس کے لوگ بہت قابل فخر ہیں اور وہ درست طور پر ایسے ہیں۔فرانس کو ایک مرتبہ پھر عظیم تر بنائیے۔فرانسیسی صدر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ یورپی اقوام کو چین ، روس اور حتیٰ کہ امریکا سے دفاع کے لیے اپنی فوج تشکیل دینی چاہیے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی اقوام کو کوئی نئی فوج بنانے سے پہلے نیٹو میں اپنے حصے کی رقوم دینی چاہییں اور اپنے حصے کا مالی بوجھ بٹانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…