واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے کسی بچے کو خودبہ خود امریکی شہریت نہیں ملنی چاہیے کیوں کہ ایسا صرف امریکا میں ہوتا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ امریکی سرزمین میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو خود بہ خود امریکی شہریت کا اہل قرار دینے سے متعلق ضوابط تبدیل ہونا چاہئیں ۔ انہوں نے دعویٰ
کیا کہ اس انداز کا ضابطہ امریکا کے علاوہ کہیں رائج نہیں ہے۔ ضوابط کے مطابق امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والا وہ بچہ بھی امریکی شہری ہے، جس کے والدین امریکی شہری نہ ہوں اور وہ بھی جس کے والدین غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم ہوں۔صدر ٹرمپ امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا ملک دنیا کا واحد ملک ہیں، جہاں کوئی شخص آتا ہے اور اس کا یہاں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اور وہ بچہ امریکی شہری ہوتا ہے۔