جمعہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا کی ایرانی معیشت پر پابندیوں کے اثرات مرتب ہوں گے : جواد ظریف

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی ایرانی تیل کی تجارت پر پابندیوں کے ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے لیکن ایران ان سے اپنی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کرے گا اور امریکا کی یہ مشق لاحاصل رہے گی۔جواد ظریف نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا ایک معاشی اثر تو ہوگا لیکن ان سے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔انھوں نے کہاکہ امریکا پابندیاں لگانے کا عادی ہے اور اس

کو یقین ہے کہ یہ تمام مسائل کا مداوا ہوسکتی ہیں لیکن یہ پابندیاں مسائل کا علاج نہیں ہیں بلکہ ان سے عام لوگ متاثر ہوتے ہیں ۔حکومت کے طور پر ہماری یہ ذمے داری ہے کہ ہم عوام پر ان کے کم سے کم اثرات کو منتقل ہونے دیں لیکن ان پابندیوں سے پالیسی کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اب امریکی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ہمسایہ ممالک اور یورپی اقوام واشنگٹن کے یک طرفہ اقدامات کی مزاحمت کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…