بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)تجارتی کشیدگی کے باوجود چینی معیشت اور منڈی کافی مضبوط ہیں۔ چینی حکومت دانش مندانہ اقدامات کے ذریعے امریکی حکومت کے غیر دانش مندانہ اقدامات کا جواب دیتی رہتی ہے جس کا مقصد عوام کے مفادات،آزاد تجارتی نظام اور دنیا کے تمام ممالک کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔ حال ہی میں عالمی بینک نے چینی معیشت کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں واضح طور پر اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ
چینی معیشت کی بھر پور ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔چینی حکومت کی طرف سے نئے دور کے کھلے پن کے اقدامات پر عمل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تجارتی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کیلیے زیادہ وسائل دستیاب ہوں گے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ ستمبر میں چین کے ساتھ تجارت میں امریکہ کا خسارہ 34 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر بنا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔