استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی پْراسرار گم شدگی پر اپنے پہلے ردعمل میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف ایک تند وتیز مہم اور اس کی شہ دینے والے فریقوں کے درمیان روابطہ متوقع ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
انور قرقاش نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اس صورت حال کے انسانی پہلو کی حقیقت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،البتہ انھوں نے خبردار کیا کہ سعودی عرب کو سیاسی طور پر ہدف بنانے اور اس کی شہ دینے والوں کے لیے سنگین مضمرات ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ ملحوظ رہے کہ سعودی عرب کی کامیابی خطے اور اس کے عوام کے لیے پہلا انتخاب ہے۔