ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس، ترکی اور ایران ادلب کے عوام کو تحفظ فراہم کریں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس خبردار کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں فوجی کارروائی کے سنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔ ادلب میں وسیع فوجی آپریشن بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور خون خرابے کا موجب بن سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام کی سرزمین پہلے ہی خون میں ڈوبی ہوئی ہے، مزید خون خرابے کی کوئی گنجائش نہیں۔

اگر ادلب میں فوجی کارروائی شروع ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرانسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔انتونیو گوٹیرس نے ایران، روس اور ترکی پر زور دیا کہ وہ مل کر ادلب کے معاملے کا کوئی پرامن حل تلاش کریں تاکہ خون خرابے سے بچا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ روس، ترکی اور ایران کے باہمی تعاون سے ادلب میں دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے اور شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے مثبت حل نکالا جا سکتا ہے۔ ایران اور روس ادلب میں فوجی آپریشن پر اصرار نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…