میری(اے ایف پی) ترکمانستان نے پاکستان کو بجلی بحران سے نکلنے کیلئے سالانہ اربوں کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی ایکسپورٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق میری میں گیس کے وسیع ذخائر رکھنے والے ملک ترکمانستان نے سویت دور کے پاور پلانٹ کی توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ یہ پاور پلانٹ پاکستان اور افغانستان کو بجلی کی برآمدات کے حوالے سے ایک مرکز بنے گا۔ پاور پلانٹ کی توسیع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب
میں ترکمانستان کے رہنماگربنگلے بردیمخامیدوف نے کہا کہ مذکورہ پلانٹ پر بجلی کی نئی پیداواری صلاحیتیں ترکمانستان کو اپنے ہمسائے ممالک میں بجلی کی برآمدات بڑھانے کے مواقع فراہم کریں گی، انکا کہناتھاکہ 1.2ارب ڈالرز کے توسیع منصوبے کے باعث ترکمانستان ہمسائے ممالک کو سالانہ 3ارب کلوواٹ فی گھنٹہ ایکسپورٹ کرسکے گا۔واضح رہے کہ ایران نے بھی پاکستان کو 1000 میگا واٹ بجلی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ،جبکہ سی پیک کے تحت بھی کئی منصوبے زیر تکمیل ہیں۔