بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے خطرہ،جرمنوں کو دفاع کرنا ہو گا، جرمن وزیر خارجہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ جرمنوں کو جمہوریت کے دفاع کی خاطر کھڑا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے خوف کی وجہ سے عالمی سطح پر جرمنی کی ساکھ کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے جرمن شہریوں پر زور دیا کہ وہ نسل پرستی

کے خلاف جنگ میں زیادہ فعال کردار کریں۔ اتوار کے دن جرمن روزنامے بلڈ اَم زونٹاگ میں شائع ہونے والے ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جرمنوں کو جمہوریت کا دفاع کرنے کی خاطر کھڑا ہونا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اطمینانیت بہت زیادہ پھیل چکی ہے، جس پر ہمیں قابو پانے کی ضرورت ہے۔ہائیکو ماس نے مزید کہاکہ ہمیں صوفے سے اٹھ کر کھڑا ہونا ہے اور آواز بلند کرنا ہے۔ ماس نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جرمن شہری اس رویے کو ترک کریں اور عمل کریں۔ماس نے اعتراف کیا کہ آج کی جرمن نسل آزادی میں پیدا ہوئی، جہاں قانون کا بول بالا ہے اور جمہوریت ہے،ہمیں (ان آزادیوں کی خاطر) جدوجہد نہیں کرنا پڑی ہے۔جرمن وزیر ماس کے مطابق کبھی کبھار جرمن اس تمام صورتحال کو انتہائی غیر سنجیدہ لے لیتے ہیں۔ انہوں نے تمام جرمن شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جرمنی کی عالمی ساکھ کو بچانے کی خاطر فعال ہوں جائیں۔ہائیکو ماس نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر آج ایک مرتبہ پھر ہماری سڑکوں پر لوگ ہٹلر کا مخصوص سلیوٹ کرتے ہیں تو یہ ہمارے ملک کے لیے بے عزتی کا باعث ہو گا۔ہائیکو ماس نے کہا کہ تمام لوگوں کو دائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا کیونکہ جرمن اس صورتحال کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں، ہمیں نیو نازی اور یہودی مخالف جذبات کا دوبارہ خاتمہ کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…