جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدر ٹرمپ کا افغان جنگ کا ٹھیکہ بدنام زمانہ بلیک واٹر کو دینے پر غور

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا ٹھیکہ بدنام زمانہ بلیک واٹر کو دینے پر غور شروع کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے متعلق پنٹاگون کی حکمت عملی سے مایوس ہوکر بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی اس تجویز پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس میں پرنس نے جنگ کو پرائیویٹ کنٹریکٹرز کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔بانی بلیک واٹر نے گزشتہ سال کمانڈر انچیف کی افغان جنگ سے متعلق حکمت عملی کی نظرثانی کے دوران

صدر ٹرمپ کو افغان جنگ کو ٹھیکے پر پرائیویٹ مسلح افراد کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ایرک پرنس کا کہنا تھا کہ 17 سال سے جاری جنگ کے نہ ختم ہونے پر امریکی صدر مایوسی کا شکار ہیں، پنٹاگون نے جو کچھ مانگا وہ دے چکے لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے۔دوسری جانب نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے امریکی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ کو پرائیویٹ ملٹری کنٹریکٹر کے حوالے کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…