جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی سابقہ ملازمہ پر برہم:ٹوئٹر پر سخت بیان

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وائٹ ہاؤس اسٹافر اماروسا مانیگالٹ نیومین کے لیے ’کتے‘ اور ’گھٹیا‘ جیسے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر ٹوئٹر پر سخت بیان دیا۔صدر ٹرمپ کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اماروسا مانیگالٹ نیومن نے کہا ہے کہ وہ صدر کی جانب سے قانونی کارروائی کی دھمکیوں کے باوجود خاموش نہیں بیٹھیں گی۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی اس سابقہ ملازمہ نے امریکی صدر کی اس رہائش گاہ کے انتہائی خفیہ حصے ’سِٹوایشن روم‘ میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ کر لی تھی اور بعد میں اسے ایک امریکی ٹی وی کو مہیا کر دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے اس ٹیپ کی موجودگی کی تردید نہیں کی ہے۔منگل کے روز صدر ٹرمپ اور نیومین کے درمیان تناؤ میں اس وقت اضافہ ہوا، جب وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سابقہ اسٹافر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جب کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نیومن کے خلاف ٹوئٹر پر سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا۔یہ بات اہم ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ملازمہ نیومن کو دسمبر 2017 میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ وہ افریقی امریکی برادری کے لیے وائٹ ہاؤس کی رابطہ کار کے بہ طور کام کرتی تھیں۔ اس برطرفی کے بعد نیومن نے اپنی کتاب میں وائٹ ہاؤس میں گزرے دنوں کی تفصیلات لکھی ہیں، جن میں صدر ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی بابت سخت نوعیت کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔صدر ٹرمپ کے ’دوبارہ انتخاب کی مہم پر کام کرنے والی ٹیم جو 2020 کے انتخابات کے لیے ابھی سے کام کر رہی ہے، مانیگالٹ نیومین کے خلاف مقدمہ درج کروا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2016ء میں طے کردہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے تحت انہیں وائٹ ہاؤس میں کام کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کو خفیہ رکھنا تھا۔ ٹرمپ کی اس انتخابی ٹیم کا کہنا ہے کہ اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے ایک پریس کانفرنس میں مانیگالٹ نیومین نے وہ تفصیلات ظاہر کیں، جو انہیں خفیہ رکھنا تھیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنی موقف بیان کرتے ہوئے کہاکہ جب آپ کسی گھٹیا انسان کو جو کام کی بھیک مانگ رہا ہو، کوئی موقع دے دیں اور اسے وائٹ ہاؤس میں ملازمت دیں، میرے خیال میں صرف اس سے کام نہیں بنتا۔ بہت اچھا کیا جنرل کیلی کہ آپ نے ایسے کتے کو فوری طور پر برطرف کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…