واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ایرانی قیادت بہت جلد امریکا کے ساتھ بات چیت کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا میں ایک خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایران کے حوالے سے معاملات اچھی ڈگر پر چلیں گے۔ اس وقت اْن کے بہت سے مسائل ہیں اور میں محسوس کر رہا ہوں کہ وہ ہم سے بہت جلد بات چیت کریں گے یا شاید نہ کریں، اس میں
بھی کوئی حرج نہیں۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر نوورٹ نے ایک مختصر پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو یہ پہلے کہہ چکے ہیں کہ ٹرمپ مسائل کے حل کے لیے بین الاقوامی رہ نماؤں کے ساتھ ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں، ان میں ایرانی عہدے داران بھی شامل ہیں۔ البتہ نوورٹ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایرانی برتاؤ میں تبدیلی دیکھنا چاہتا ہے لیکن “اہم بات یہ ہے کہ ہم بیٹھ کر اس بات چیت کے لیے تیار ہوں”۔