واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن حریف ہیں ذاتی دشمن نہیں، ہیلنسکی میں سربراہ ملاقات میںیوکرائن تنازعے کے بعد روس اور امریکی کشیدگی میں کمی واقع ہو گی، پیوٹن ٹرمپ ملاقات میں امریکی موقف واضح نہ ہوا تو امریکی تشخص کو دھچکا پہنچے گا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن حریف ہیں۔
ذاتی دشمن نہیں، ہیلنسکی میں سربراہ ملاقات میںیوکرائن تنازعے کے بعد روس اور امریکی کشیدگی میں کمی واقع ہو گی، پیوٹن ٹرمپ ملاقات میں امریکی موقف واضح نہ ہوا تو امریکی تشخص کو دھچکا پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن حریف ہیں اور ان دونوں کے درمیان ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ یوکرائن تنازعے کے بعد روس اور امریکا کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماں کے درمیان ہیلسنکی میں مجوزہ ملاقات سے باہمی کشیدگی کم ہونے میں مدد ملے گی۔تاہم ٹرمپ کے اس تازہ بیان پر امریکا میں شدید ردعمل دیکھا گیا ہے۔ سینیٹر میک کین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹرمپ ہیلسنکی میں پوٹن کے نادرست اقدامات پر امریکی موقف واضح نہیں کرتے، تو اس سے عالمی سطح پر امریکی تشخص کو نقصان پہنچے گا۔