جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدر ٹرمپ کا والدہ کی جائے پیدائش ایڈنبرا پہنچنے پر ہزاروں افردا کا احتجاج

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈنبرا(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ یہاں ان کی والدہ پیدا ہوئی تھیں۔ ٹرمپ کی آمد پر ایڈنبرا میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار روزہ غیر سرکاری برطانوی دورے کے دوسرے روز برطانوی ملکہ کی ٹی پارٹی میں شرکت کی۔ ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے بعد ٹرمپ سخت سیکیورٹی

میں واپس امریکی سفیر کی رہائش گاہ پہنچ کر اسکاٹ لینڈ روانہ ہوگئے۔ اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا پہنچنے پر ہزاروں افراد نے ان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نسل پرست صدر وطن واپس جائیں۔ ان کا استقبال نہیں کیا جائیگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 100 مقامات پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ احتجاج میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…