واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی حکام نے کہاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے آیندہ غیر ملکی دورے میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سربراہ جلاس اور صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات میں روس کی ’’ضرررساں سرگرمی‘‘ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔صدر ٹرمپ آیندہ منگل کو یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ برسلز میں نیٹو کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، پھر برطانیہ جائیں گے ۔
اور 16 جولائی کو ہیلسنکی میں روسی صدر ولادی میر پوتین سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس میں متعیّن امریکی سفیر جان ہنٹس مین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر دونوں ملکوں کے مفاد میں روس کے ساتھ بہتر شراکت داری میں یقین رکھتے ہیں لیکن گیند حقیقی معنوں میں روس کی کورٹ میں ہے۔صدر روس کو اس کی ضرررساں سرگرمی پر قابل احتساب گرداننے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔