واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر امریکا پابندیاں عاید کردے گا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پر تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس سلسلے کو بند کردیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں کہا۔
اگر کوئی تیل کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کررہا ہے تو یہ اوپیک ہے۔اس تنظیم کے رکن ممالک کو یہ سلسلہ بند کردینا چاہیے کیونکہ ہم ان میں سے بہت سے ممالک کو تحفظ مہیا کررہے ہیں۔ جب صدر ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندیاں عاید کردیں گے؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جی ہاں ، یقیناً ۔ہم یقینی طور پر یہی کچھ کریں گے۔