اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں عدالت نے سٹنگ جج کو بھابھی کے خلاف نازیبا حرکات پر ملزم قرار دیتے ہوئے سمن جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک حاضر سروس جج کواپنی بھابھی کے خلاف نازیبا حرکات کا ملزم قرار دیتے ہوئے عدالت نے سمن جاری کر دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جج وشال نے اپنی بھابھی کو نازیبا جملے کسے،غیر اخلاقی اشارے کئے اور شوہر کی عدم موجودگی پر اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش بھی کی۔ملزم کی چچا زاد بھابھی نے الزام لگایا کہ 2010 میں
وشال نے راستے میں غلط طریقے سے روکا، نازیبا جملے کسے اور غیر اخلاقی حرکتیں کیں اور ایک دن شوہر کی غیر موجودگی میں دست درازی کی کوشش بھی کی جس پر 29مئی2010 کو دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس وقت وشال اور ہمارا خاندان ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھا۔ہائیکورٹ کی ہدایت پر8سال بعد جج وشال کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سمن جاری کئے گئے ۔عدالت نے واضح کیا کہ شکایت کنندہ کی گواہی اور دستاویزکی بنیاد پر ملزم کیخلاف بھارتی آئین کے مطابق سمن جاری کئے گئے ہیں ۔