عجمان(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب مارات نے واٹس ایپ پر فیک اور غیر قانونی پیغامات پر 10لاکھ درہم جرمانے کا قانون منظور کر لیا،عجمان پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب مارات نے واٹس ایپ پر فیک اور غیر قانونی پیغامات پر 10لاکھ درہم جرمانے کا قانون منظور کر لیا،عجمان پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔اگر آپ کو فون کال یا
واٹس ایپ پیغام کے ذریعے یہ بتایا جائے کہ آپ نے متحدہ عرب امارات میں کوئی انعام جیتا ہے یا روزگار کو کوئی موقع حاصل کر لیا ہے تو غالبا اس سوال کا جواب مثبت ہی ہو گا۔ حالیہ عرصے میں امارات کے اندر اس طرح کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی ہے۔ اس رجحان نے عجمان کی پولیس کو اس بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے پر مجبور کر دیا۔اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس نے مقیم افراد کو مذکورہ اعلانات اور دھوکہ و فریب پر مبنی ان پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہیں جس پر ایک سال سے تین سالوں کی جیل اور 2.5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔اکثر و بیشتر یہ جعل ساز خود کو فون کا یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے کسی کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں۔ اس کے بعد لوگوں کو کسی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یا عوام سوپر مارکیٹس کی دکانوں کی جانب سے گرینڈ پرائز جیتنے پر مبارک باد پیش رکتے ہیں۔ یا پھر یہ دھوکے باز ایک بڑے سروے کے نام پر لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کر لیتے ہیں مثلا صارف کی آئی ڈی، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ۔خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس نے مقیم افراد کو مذکورہ اعلانات اور دھوکہ و فریب پر مبنی ان پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہیں جس پر ایک سال سے تین سالوں کی جیل اور 2.5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔اکثر و بیشتر یہ جعل ساز خود کو فون کا یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے کسی کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں۔ اس کے بعد لوگوں کو کسی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یا عوام سوپر مارکیٹس کی دکانوں کی جانب سے گرینڈ پرائز جیتنے پر مبارک باد پیش رکتے ہیں۔