کیپ ٹائون (این این آئی)جنوبی افریقہ کے شہر کپ ٹاؤن کے قصبے مالمیسبورے کی مسجد میں چاقو بردار ملزم کے حملے کے نتیجے میں 2 نمازی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مسلم جوڈیشل کونسل نے ایک جاری بیان میں کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک 70 سالہ نمازی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے تھے کہ چاقو بردار حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور فجر کی نماز میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’جس وقت نمازی آرام کرنے لگے تو حملہ آور نے سب سے پہلے
امام پر حملہ کیا جبکہ امام کو بچانے والے شخص کو چاقو کے وار سے قتل کردیا‘۔جاں بحق ہونے والے نمازیوں کی شناخت 74 سالہ اسماعیل باسا اور صومالی نڑاد زیاد حسین کے ناموں سے کی گئی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں مغربی کیپ کے صوبے میں مسلمانوں کی کثیر تعداد ا?باد ہے۔پولیس کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ملزم، جس کی عمر 30 سال کے قریب ہے، اس وقت بھی جائے وقوع پر موجود ہے اور پولیس اس کو گرفتاری دینے کے لیے کہہ رہی ہے۔بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔