واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ صدر کم نے عوام کے روشن مستقبل کیلئے ایک بولڈ اسٹیپ اٹھایا ہے ٗ ملاقات پر شکر گزار ہوں ۔صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں صدر کم کا شکر
گزار ہوں کہ انہوں نے عوام کے روشن مستقبل کے لیے ایک بولڈ اسٹیپ اٹھایا اور ہماری ملاقات ممکن ہوئی ہمار ی ملاقات بے مثال تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات سے ثابت ہوتا ہے کہ تبدیلی ممکن ہے اس کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔