جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

اردن کی 2.5ارب ڈالر کی امداد کی جائے گی، اعلامیہ مکہ کانفرنس

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)حال ہی میں اردن میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اٹھنے والی ملک گیر احتجاجی تحریک اور ملک میں جاری معاشی بحران کے تناظر میں سعودی عرب کی میزبانی میں چار ممالک کا اہم اجلاس مکہ مکرمہ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرمانرروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی جب کہ اس موقع پر اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم، امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الصباح اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے بھی شرکت کی۔

عرب ٹی وی کے مطابق اجلاس میں ہونے والی بات چیت کے دوران اردن میں جاری معاشی اور اقتصادی بحران کے حل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر کویت اور متحدہ عرب امارات کے صدر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں شاہ سلمان سے الگ الگ اور بعد میں مشترکہ ملاقات کی۔ اجلاس میں شریک تینوں خلیجی ملکوں نے برادر ملک اردن کو درپیش معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل میں ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔اردن میں عوامی سطح پر مکہ معظمہ میں ہونے والے چار ملکی اجلاس کو سراہا گیا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…