منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے دینے کو یقینی بنایا جائے گا،ٹرمپ

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے سے فون پر گفتگو میں ایران کے جوہری معاہدے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے مطابق مے سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے دینے کو یقینی بنایا جائے گا۔

دونوں رہنماوں نے شمالی کے جوہری معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاوس کے مطابق ایسے میں جب ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن سے ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اپنے مقصد پر زور دیا۔ٹرمپ کو 12 مئی تک یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا امریکہ 2015ء میں ہوئے ایران جوہری معاہدے میں شامل رہے یا اس سے علیحدہ ہو جائے۔ اس جوہری معاہدے کے تحت ایران کو اپنی جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے عوض دہائیوں سے عائد بین الاقوامی تعزیرات میں نرمی کی سہولت میسر آئی تھی۔ لیکن ٹرمپ شروع ہی سے اس معاہدے کو ناقص قرار دیتے رہے ہیں۔اس معاہدے پر برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکہ نے دستخط کیے تھے۔ وزیراعظم مے نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس بات پر متفق ہیں کہ یہ معاہدہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے کا بہترین ذریعہ ہے۔فرانس کے صدر ایمانیوئل میخواں نے بھی گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ان پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاہدے پر کاربند رہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…