واشنگٹن (اے این این)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ اسرائیل میں قائم سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان پرقائم ہیں۔ اس حوالے سے وسط مئی میں امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس میں منعقد ہونے والی تقریب میں خود بھی شرکت کروں گا۔ فلسطین کے مطابق جرمن چانسلرانجیلا میرکل سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ مقررہ تاریخ پر میں خود بھی
بیت المقدس میں ہونے والی تقریب میں شرکت کروں گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ مارچ کو کہا تھا کہ وہ امریکی سفارت خانے کو القدس منتق کرنے کے اعلان پر قائم ہیں۔ چودہ مئی کو اسرائیل کے قیام کے روز سفارت خانے کی القدس منتقلی عمل میں لائی جائے گی اور بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح کیا جائے گا۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی اخبارات نے دعوی کیا تھا کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی تقریب میں صدر ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر اور ان کی اہلیہ ایوانکا ٹرمپ شرکت کریں گے۔