سیؤل(این این آئی)جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربات کی سائٹ کو مئی میں بند کر دے گا مغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ پنگیئی ری سائٹ کو باضابطہ طور پر بند کیا جائے گا اور جنوبی کوریا اور امریکی ماہرین کو اس کے معائنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان یون ینگ چان نے کہا کہ کم جونگ ان نے کہا
ہے کہ وہ مئی میں جوہری سائٹ کو بند کریں گے۔ یون نے مزید کہا کہ شمالی کوریائی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی جنوبی کوریا اور امریکہ کے ماہرین کو مدعو کریں تاکہ وہ بند کرنے کے عمل کو بین الاقوامی برادری کے سامنے شفافیت کے ساتھ پیش کریں۔صدر کے دفتر نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا کے وقت کے ساتھ اپنی گھڑی ملائے گا۔ ابھی شمالی کوریا جنوبی کوریا کے مقابلے اپنا مقامی وقت نصف گھنٹے پہلے رکھتا ہے۔شمالی کوریا نے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔